آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کے قیام کیلئے3کروڑ روپے مختص

صوبائی وزیر خزانہ و اطلاعات ظہوربلیدی نے بلوچستان کا آئندہ مالی سال کابجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال 20-2019ء میں صدیق بلوچ میڈیا اکیڈمی کے قیام کیلئے3 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ جرنلسٹ ویلفیئر فنڈاور ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت سرمایہ کاری سے حاصل منافع کو صحافیوں اور ہارکرز کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت سے پالیسی مرتب کی جائے گی ۔

محکمہ تعلقات عامہ کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں اس شعبے میں آنے والے مالی سال 20-2019ء کیلئے غیر ترقیاتی بجٹ میں 595ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید