• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کا میچ ہارنے کے بعد اب کل صبح دس بجے لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر دوبارہ اپنی تیاریوں کاآغاز کریگی۔


اب پاکستان کو ورلڈ کپ میں اپنے اگلے چار میچز جیتنا ہونگے، کیوں کہ اب پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے، میچز ہارنے کی صورت میں ٹیم کا ورلڈ کپ کاسفر ختم ہوجائے گا۔

دوسری جانب جس طرح گزشتہ تین دنوں کے دوران ٹیم کے لڑکوں نے کرب میں گزارے ہیں یہ کافی الارمنگ صورتحال تھی لڑکے اپنے کمروں میں رہے۔

اب یہ کافی دبائو میں ہیں، انھیں خدشہ ہے کہ مزید میچز ہارنے کی صورت میں انکے پاکستان میں موجود گھروں پر حملے نہ ہوجائیں ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے۔

اس حوالے سے شائقین کو بھی جذبات کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے کوئی بھی جان بوجھ کر نہیں ہارتا۔جب کھلاڑیوں کو فری ماحول میسر نہیں آئے گا ٹیم مشکلات سے دوچار رہے گی۔

تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان ٹیم جو کرکٹ کھیل رہی ہے وہ اس معیار کی نہیں ہے جوکہ وقت کا تقاضا ہے، بنگلہ دیش ٹیم کو دیکھ لیں وہ کسقدر پشہ وارانہ انداز میں کھیل رہی ہے، ہمیں اپنے کرکٹ نظام کو بھی معیاری بنانا جب ہی پاکستان کرکٹ اچھے نتائج دے سکے گی۔

تازہ ترین