• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشت گردی کی سازش کو سی ٹی ڈی نے ناکام بنادیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رضوان اور عمران کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد کرلی گئی تاہم مارے گئے دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشتگرد 3 سرکاری افسران کے اغواء میں بھی ملوث تھے، دونوں دہشتگرد لاہور میں امریکی شہری کے اغواء میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے، کیش وین لوٹنے کے دوران دہشت گردوں نے تمام گارڈز کو قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین