• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز کی کپتانی کا فیصلہ چیئرمین ورلڈکپ کے بعد کرینگے

لندن (نمائندہ خصوصی) ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ چیئرمین احسان مانی کریں گے۔ بدھ کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں چیئرمین کی جگہ ایم ڈی کو تمام اہم فیصلوں کے اختیارات منتقل ہوگئے، کوچز اور سلیکشن کمیٹی ممبران کے تقرر اور ڈومیسٹک کرکٹ کا اختیار بھی ایم ڈی کے پاس ہوگا تاہم کپتان کا انتخاب چیئرمین کے پاس ہی رہے گا۔ اس سے قبل تمام اختیارات چیئرمین کرتے تھے اس حوالے پی سی بی آئین میں ترمیم کی جارہی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر کو مستقل سی ای او بنانے کے لئے بھی آئین میں ترمیم کی جائے گی۔ سبحان احمد کو کرکٹ کے فیصلوں سے دور کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین