• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہررشابھ پنت بطور متبادل شامل

شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہررشابھ پنت بطور متبادل شامل
فائل فوٹو

لندن(نمائندہ خصوصی) بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون انگوٹھے کی انجر سے نجات پانے میں ناکامی کے بعدورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، نوجوان کرکٹر رشابھ پنت ان کے متبادل ہوں گے۔ 33 سالہ دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 117رنز کی اننگز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کو لکھا ہے کہ شیکھر دھون اب ورلڈکپ کے مزید میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے اوردھون کی جگہ پنت کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی بورڈ کے ترجمان کے مطابق دھون کو جولائی کے دوسرے ہفتے تک آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین