• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کا انیس اے خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے مرحوم عزیز احمد خان کی زوجہ محترمہ نسرین خان اور میسرز مین ہٹن کمیونیکیشنز (پرائیوٹ) لمیٹڈکے انیس اے خان کی والدہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ 

تازہ ترین