• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ:نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو ہرادیا،ولیمسن کی سنچری

برمنگھم (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کو چار وکٹ سے زیر کرلیا، کپتان کین ولیمسن نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ناکام ٹیم نے مقررہ 49 اوورز میں چھ وکٹ پر 241رنز اسکور کیے۔ ہاشم آملا 55 اور وان ڈر ڈسان 67ناٹ آئوٹ رنز بناسکے۔ فرگوسن نے تین وکٹ لیے۔ جواب میں کیویز نے ایک موقع پر 80رنز پر چار وکٹ گنوادیے تھے۔ کولن ڈی گرینڈہوم نے کپتان ولیمسن کا ساتھ دیا، انہوں نے 60رنز اسکور کیے۔ اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ولیمسن 106رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔کیویز نو پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین