• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی نے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کی حکومتی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے برآمدی شعبے کی پانچ صنعتوں کیلئے زیر و ریٹنگ کی سہولت برقرارر کھنے ، رئیل سٹیٹ شعبے میں ٹیکسوں میں کمی کی سفارشات کی منظوری دیدی ، کمیٹی نے گریڈ ایک سے 16تک کی تنخواہوں میں 20 اور گریڈ17سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کی سفارش کی منظوری بھی دیدی ہے ، کمیٹی نے تمباکو کی فروخت پر 300روپے ایڈوانس ٹیکس ختم کر نے کی تجویز کو مسترد کر دیا ، ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ایڈوانس ٹیکس تمباکو کے کاشتکاروں پر نہیں بلکہ مینوفیکچرر زپر ہے جس پر کلثوم پروین نے تجویز واپس لے لی ، کمیٹی نے سول اور فوج کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2016,2017.2018کے 10فیصد ایڈہاک الائونسز کو ضم کرنیکی بھی سفارش کی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول اور سرحدوں پرتعینات فوج کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کی بھی سفارش کی ہے اور انکم ٹیکس کیلئے آمدن کی حد چھ سے بڑھا کر 10لاکھ روپے سالانہ کرنیکی بھی سفارش کی ، کمیٹی نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی فاٹا میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنیکی تجویز بھی منظور کر لی، فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میں فنانس بل 2019کا شق وار جائزہ لیا گیا ۔
تازہ ترین