• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب نے سی پیک کا کریڈٹ اپنے دادا ایوب خان کو دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی عمر ایوب خان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا کریڈٹ اپنے داداایوب خان کو دیدیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بحث کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا کہ سی پیک کی بنیادشاہراہ قراقرم کی صورت میں سابق صدر ایوب خان نے رکھی۔ انہوںنے کہا کہ میں اسمبلی کے سامنے کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔انہوںنے بتایاکہ 1962میں ایوب خان امریکا کے دورے پر گئے تھے۔ ایوب خان کو دورے میںتصاویری البم دی گئیں‘ ایک البم جس میں دورے کے دوران صدر ایوب خان کی تصاویر تھیں جو آج بھی ہمارے پاس موجود ہے ،دوسری البم میں امریکا نے سیٹلائٹ سے شاہراہ قراقرم کی تصاویر دیں۔ صدر جانسن نے ایوب خان کو کہاکہ چین کے ساتھ دوستی کیوں بڑھا رہے ہیں؟۔صدر ایوب خان نے کہا جو ہم کرنے جا رہے ہیں اس کا فائدہ دنیا کو ہوگا‘ پھر ایوب خان نے شاہراہ قراقرم کی بنیاد رکھی اور یہ سارے پروجیکٹ وہ ہیں جو اب بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین