• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے سیاسی ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی، ن لیگ کا حکومتی اقدام چیلنج کرنےکا فیصلہ

لاہور (آصف محمود) پنجاب حکومت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لیگی قائدین اور کارکنان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ کوٹ جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقاتوں کیلئےجمعرات کا دن مختص کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ یہ پابندی لیگی قائدین کے سابق وزیر اعظم سے جیل میں ملاقات کے بعد جاری کئے جانے والے بیانات اور میڈیا ٹاک کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت کو انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے رپورٹس موصول ہوئی تھیں کہ لیگی قائدین کی سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا کو دیئے جانے والے بیانات سے اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوتا ہے اور امن و عامہ کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین