آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو،کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت کی بنیاد پر رکھے گئے ملازمین فارغ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں ملازمین کا احتجاج بدھ کو بھی جاری رہا جس کے بعد یونیورسٹی نے کنٹریکٹ اور روزانہ کی اجرت کی بنیاد پر رکھے گئے ملازمین کو فارغ کردیا، شام گئے ملازمین کا احتجاج ختم ہوگیا بعد ازاں رجسٹرار محمد صارم نے جامعہ میں جاری ملازمین کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے اور معاملے کے حل کے لیے سفارشات مرتب کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی کا کنوینر پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کو بنایا گیا ہے،جبکہ کمیٹی کے سیکریٹری جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم خود ہونگے،کمیٹی اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، کمال فاروقی اور امیر احمد فاروقی شامل ہیں_کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی سفارشات شیخ الجامعہ کو پیش کرے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں