آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو بجٹ میں خامیاں لگتی ہیں تو بہتر تجاویز دیں،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بجٹ واپس لینے کا مطالبہ درست نہیں ہے، انہیں بجٹ میں خامیاں لگتی ہیں تو بہتر تجاویز دیدیں، شہباز شریف نے ساڑھے تین گھنٹے کی تقریر کی اتنی دیر میں کم از کم دو بجٹ پیش کیے جاسکتے تھے، شہباز شریف کو مجبور حکومت کے بجائے آئی ایم ایف سے بجٹ واپس لینے کا مطالبہ کرنا چاہئے،ایم کیو ایم بجٹ منظور کروانے میں اپنی اتحادی پی ٹی آئی کو ہی سپورٹ کرے گی،ایم کیوایم کا مینڈیٹ چرا کر پی ٹی آئی کو دیدیا گیا اس کے باوجود انہیں ڈنڈے کے زور پر حکومت میں شامل کروادیا گیا،حالات یہی رہے تو پی ٹی آئی کو پانچ بجٹوں میں شاید پانچ وزارتیں ایم کیو ایم کو دینی پڑیں،ہیومن رائٹس کمیٹی کی سربراہی کرنے والے بلاول بھٹو زرداری پروڈکشن آرڈرز اور مہنگائی کی باتیں کررہے ہیں مگر یہ نہیں بتاتے کہ سندھ میں ایڈز کیسے پھیل رہا ہے، ان کی ایک پھوپھو سندھ کی وزیرصحت ہیں ان سے پوچھیں یہ سب کیسے ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سلیم صافی، ارشاد بھٹی، حسن نثار، حفیظ

اللہ نیازی اور شہزاد اقبال نے جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میزبان کے پہلے سوال قائد حزب اختلاف نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر واپس لینے کا مطالبہ کردیا، کیا شہباز شریف کا مطالبہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ جن بھوکے ننگے اور فقیروں کی پالیسیاں آئی ایم ایف بنائے ان کے کوئی بجٹ نہیں ہوتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں