آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے نیب کیس میںسابق آ ئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کر دی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے غلام حیدر جمالی کی گرفتاری کیلئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری ختم کر دیئے۔ عدالت نے قراردیا کہ ٹرائل نے ہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، لیکن ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق مناسب حکم دے سکتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں