آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر13؍ربیع الاوّل 1441ھ 11؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئےلائحہ عمل تشکیل دینے پر زور دیا ہے‘ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے پلان آف ایکشن کا مقصد نفرت انگیز تقاریرکی نشاندہی اور خاتمہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئےفوری لائحہ عمل تشکیل دینے پر زور دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے نفرت انگیز تقاریر کے سدباب کے لئے اقوام متحدہ کی نئی حکمت عملی اور پلان آف ایکشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں زبان کا استعمال ادنیٰ سیاسی اور انتخابی مفادات کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں تعصب، عدم برداشت اور مسلمانوں اور غیر ملکیوں سے نفرت کے رحجانات کو ہوا مل رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید