آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، بس ٹرمینلز کیلئے زمینوں کی الاٹمنٹ نہ ہونے پر برہمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی سے متعلق بس ٹرمینلز کی تعمیر کیلئے زمینوں کی الاٹمنٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمینلز کی تعمیر کیلئے مختص زمینوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ جبکہ آئل ٹینکرز کیلئے موچکو میں 50 ایکڑ زمین کے ایم سی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل ہر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آپ لوگ کیا چاہتے ہیں ہیوی ٹریفک پھر کراچی کی سڑکوں پر چھوڑ دیا جائے؟ ریونیو بورڈ زمین نہیں دے رہا، کے ایم سی کے پاس پیسے نہیں۔ کیا ہم اپنا مسئلہ حل کررہے ہیں؟ ٹریفک کا مسئلہ کراچی کے شہریوں کا مسئلہ ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں