• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ، EU سٹریٹجک انگیج منٹ پلان پردستخط کی تقریب 25 جون کو ہوگی

برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک انگجی منٹ پلان پر دستخطوں کی تقریب 25 جون بروز منگل کو منعقد ہوگی۔ جس کیلئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر 24 جون کو برسلز پہنچیں گے۔ یورپین یونین کی نمائندگی خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگرینی کریں گی۔ علاوہ ازیں اپنی آمد کے روز ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفارتخانہ پاکستان میں کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔

تازہ ترین