• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتیرین اور آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن برطانیہ کے زیراہتمام کانفرنس کا انعقاد

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)نشتر میڈیکل کالج ملتان سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی بین الاقوامی سطح پر قائم تنظیم نشتیرین اور آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن برطانیہ کے مشترکہ تعاون سے اولڈہم میں سالانہ میڈیکل کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے نامور ڈاکٹر حضرات، ڈاکٹر اقبال عادل۔شیڈووزیر افضل خان،محمد صدیق،ڈاکٹر ندرت ھاشمی،ڈاکٹر خرم صدیق،ڈاکٹر اللہ نواز خان،ڈاکٹر ضماد چشتی،ڈاکٹر اجمل احمد،ڈاکٹر ارشد ملک،ڈاکٹر وقار حسین،ڈاکٹر فیصل بھٹہ،ڈاکٹر تاثیر کاظمی،ڈاکٹر اقبال حیدر،ڈاکر نعمان خان،ڈاکٹر کنول بھٹہ،ڈاکٹر فریحہ سعید،ڈاکٹر اقصیٰ سعید،ڈاکٹر طاہر طارق اور دیگر نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میڈیکل کے میدان میں اپنی تحقیق اور تجربات سے جونیئر ڈاکٹرز کو مفید معلومات دے رہےہیں۔کانفرنس میں میڈیکل کے میدان میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں تاکہ وہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان میں بھی میڈیکل کے شعبہ میں اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر بین الاقوامی نشتیرین آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اقبال عادل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان سے نشتر میڈیکل کالج ملتان سے فارغ التحصیل ماہر ڈاکٹروں نے اس سیمنیار میں شرکت کی اور انہوں نے اپنے شعبہ میں تحقیقاتی کام اور تجربات سے آگاہی دی ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو میڈیکل کی تعلیم سے آگاہ کرنا اور فروغ دینے کے ساتھ اپنے علم و تجربے کو ان تک پہنچانا تھا۔ انہوں نے سیمینار میں دور دراز سے شرکت کرنے والے ڈاکٹر حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ضماد چشتی کا کہنا تھا کہ سیمنیار کا مقصد میڈیکل کے طالبعلموں اور نئے ڈاکٹرز کو جدید سائنسی تعلیم سے آگاہ کرنا تھا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بین الاقوامی کانفرنس میں ماہر کنسلٹنٹ، سرجنز، اور فیملی ڈاکٹرز نے شرکت کی اور معاشرے میں اپنے کردار اور پیشہ ورانہ خدمات کے بارےمیں ہمیں بتایا جو جونیئر ڈاکٹرز کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ڈاکٹر ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آئے جونیئر ڈاکٹرز کو جدید سائنسی تعلیم اور تیکنک کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھی تاکہ وہ پاکستان واپس جا کر ملک وقوم کی خدمت کر سکیں۔ ڈاکٹر عنصر حیات اور دیگر ڈاکٹر حضرات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس سیمینار کو انتہائی مؤثر قرار دیا۔ سیمینار میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا گیا جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
تازہ ترین