• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخراجات میں اضافہ، ملازمت پیشہ خاندانوں میں غربت کی شرح بڑھ رہی ہے، رپورٹ

لندن( پی اے ) ملازمت پیشہ خاندانوں میں غربت کی شرح بڑھ رہی ہے ،اور اگر آپ کم آمدنی والے ملازم ہیں تو معمولی سے اونچ نیچ یعنی غیر متوقع خرچ نکل آئیں تو آپ مالی اعتبار سے قلاش ہوجائیں گے، ایک کیئر ورکر لیم ڈوہرٹی کے حوالے سے سامنے آنے والی اس خبر کے مطابق آئر لینڈ کا یہ شہری اپنی اہلیہ ڈیبی اور بچوں کے ہمراہ اچھی ملازمت اور پرسکون زندگی کا خواب سجائے ستمبر2013میں کائونٹی لائمرک سے ڈیوون آیا ،اس کی اہلیہ خرابی صحت کی وجہ سے کام کرنے کے قابل نہیں تھی اس طرح وہ اپنے گھر کاواحد کفیل تھا ،اس کاکہناہے کہ بعض اوقات ہمارے دوست ہماری مدد کرتے ہیں، وہ کھانا اپنےساتھ لاتےہیں، لیم ملک میں بڑھتی ہوئی غربت کی واحد مثال نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ 1990کے وسط سے ملازمت پیشہ افراد میں غربت تیزی سے بڑھنا شروع ہوئی ہے ،انسٹی ٹیوٹ فار فسکل سٹڈیز کے مطابق اس کاایک بڑا سبب رہائشی اخراجات میں اضافہ اور اجرتوں میں اضافے کی کم شرح بتائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق غربت کی شرح میں 95-1994کے دوران 13فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2017 میں غربت کی شرح میں اضافے کی شرح 18 فیصد تک پہنچ گئی جس کے معنی یہ ہیں کہ کم وبیش8 ملین ملازمت پیشہ گھرانے غربت کے قریب حالت سے دوچار ہیں آئی ایف ایس کی ریسرچ کے مطابق 1990 کے وسط میں غربت کے شکار37فیصد گھرانوں کاتعلق ملازمت پیشہ طبقے سے تھا جو کہ آئی ایف ایس کے مطابق اب 58 فیصد تک پہنچ گیاہے۔
تازہ ترین