• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ افراد برطانیہ میں تعطیلات منانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں

لندن (پی اے) بریگزٹ کے بارے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث زیادہ افراد برطانیہ میں تعطیلات منانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ انکشاف ایک نئی سٹڈی سے ہوا ہے۔ سروے میں شامل 15افراد میں 70فی صد نے کہا کہ وہ موسم گرما کی سالانہ تعطیلات اس ملک میں گزاریں گے۔ 2018ءمیں یہ تعداد 60فی صد تھی۔ سروے ہوٹل چین ٹریولیج نے کیا جس سے یہ بھی پتہ چلا کہ لوگ زیادہ رقم خرچ کریں گے اور وہ اوسطاً 874پونڈ خرچ کریں گے جو 2011ء میں سروے کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ رقم ہے جب اوسط خرچ 4سو پونڈ کے قریب تھا۔ ٹریولیج نے کہا ہے کہ اس کی سٹڈی سے نشاندہی ہوئی ہے کہ برطانوی اس سال موسم گرما کی تعطیلات برطانیہ میں گزارنے کے ذریعے برطانوی معیشت کو 40ارب پونڈ کی ترقی دیں  گے۔ سروے میں شامل 60فی صد افراد نے کہا کہ انہوں نے تعطیلات اندرون ملک گزارنے کا فیصلہ بریگزٹ کے بارے میں غیریقینی صورتحال کی بنا پر کیا ہے۔ کورن وال کو قوم کا سب سے پسندیدہ مقام قراردیا گیا ہے جس کے بعد بلیک پول اور ڈیوون کا نام لیا گیا ہے۔
تازہ ترین