• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کیا، شعیب منصور

فرینکفرٹ (پ ر) پاکستان قونصلیٹ کے ہیڈ آف چانسلری اور قائم مقام قونصلیٹ جنرل شعیب منصور نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کی ملک کےلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پر جب بھی کڑا وقت آیا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن عزیز کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، اس کی زندہ مثال پچھلے دنوں ڈیم فنڈ کے عطیات کی مہم تھی،آج ہمارا ملک جس معاشی صورت حال سے دوچار ہے ہمیں چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ زرِ مبادلہ ملک میں بھجوا کے ملکی معیشت کو سہارا دیں، شعیب منصور نے کہا کہ ہماری قونصلیٹ کے سٹاف کے ساتھ کمیونٹی کا پُراعتماد برتائو قابل ستائش ہے،وہ اور ان کے سٹاف کی خواہش ہوتی ہے کہ قونصلیٹ آنے والوں کے تمام کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیں، قونصلیٹ نے اپنی ویب سائٹ پر ہر ممکن معلومات فراہم کر رکھی ہے جس سے ہر آنے والا پیشگی استفادہ کر سکتا ہے تاکہ بعد میں ہونے والی تاخیر اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،فرینکفرٹ قونصلیٹ ہر ماہ ایک بار معمول سے ہٹ کر چھٹی کے دن بھی کھولی جاتی ہے تاکہ سوموار سے جمعہ تک کام کرنے والے افراد کو سہولت حاصل ہو،قائم مقام قونصلیٹ جنرل شعیب منصور نے مزید کہا آج مقامی چھٹی ہے مگر ہم آج بھی قونصلیٹ کھول کر کیمونٹی کے ویزہ،پاسپورٹ اور دیگر امور سرانجام دیں گے۔
تازہ ترین