• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کمیونٹی سینٹر میں عبدالقدیر اعوان کے اعزاز میں تقریب

دی ہیگ(نمائندہ جنگ) پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں مینارہ شریف چکوال کے مذہبی سکالر امیر عبدالقدیر اعوان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نظامت کے فرائض راجہ فاروق حیدر نے ادا کئے اور امیر عبدالقدیر اعوان اور دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ امیر عبدالقدیر اعوان نے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت اپنے سالانہ دورہ کے موقع پر ہیگ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھائی کی دعوت صرف گفتگو سے نہیں بلکہ کردار سےبھی دی جاسکتی ہے۔ ہمیں اس مثبت کردار کی اشد ضرورت ہے جس کا حکم نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے اسی میں امت کی بھلائی ہے۔
تازہ ترین