آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بیرسٹر سلطان محمود کا ساتھ دیتے رہیں گے، ڈاکٹر پرویز محمود

نیو کاسل (پ ر)پی ٹی آئی کشمیر نارتھ زون کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری اور ڈیوزبری برانچ کے سابق صدر چوہدری محمد فاضل نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم سابق وزیراعظم آزاد کشمیر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہی تحریک انصاف کی بنیاد آزاد کشمیر میں رکھی۔ سلطان محمود چوہدری کے خلاف سازشیں کرنے والے عمران خان اور تحریک آزاد کشمیر کے دشمن ہیں پارٹی کارکن کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور عوام کے حقوق کے لئے وقف کررکھی ہے۔ برطانیہ اور پوری دنیا میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مقدمہ کشمیر کو اجاگرکرنے میں تاریخ ساز خدمات ہیں، ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ تارکین وطن بھی ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر اور عوامی حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یورپ سے سے مزید