آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شہزادہ ولیم اور کیٹ کی محافظ پولیس کی موٹر بائیک کی خاتون کو ٹکر

لندن( پی اے)شہزادہ ولیم اور کیٹ کی محافظ پولیس کی موٹر بائیک کی ٹکر سے 83سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، شہزادی ولیم اور کیٹ پیر کولندن سے ونڈسر جارہے تھے جب 83 سالہ خاتون محافظٖ پولیس اہلکار کی موٹربائیک کی زد میں آگئی ،پولیس واچ ڈاگ نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، کنگسٹن پیلس کا کہناہے کہ شاہی جوڑا اس واقعے پر بہت غمزدہ اور زخمی خاتون کے ساتھ رابطے میں ہے، زخمی خاتون جس کانام آئرن بتایاگیاہے سائوتھ ویسٹ لندن کے علاقے رچمنڈ میں اپر رچمنڈ روڈ پر مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12بج کر 50منٹ پر حادثے کا شکار ہوئی اسے فوری طورپر شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا، کنگسٹن پیلس ایک ترجمان کا کہناہے کہ شہزادے نے خاتون کو نیک تمنائوں کاپیغام بھیجا ہے اور وہ ان کی صحت یابی تک ہر مرحلے پر ان سے رابطے میں رہیں گے۔خیال کیاجاتاہے کہ ڈیوک اور ڈچز نے خاتون کو پھول بھیجے ہیں۔،پولیس واچ ڈاگ نے بتایاکہ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے معاملہ ان کے سپرد کئے جانے کے بعد اب حادثے کے اسباب کی تفتیش کی جارہی ہے ، ہمارے عملے نے جائے وقوعہ کامعائنہ کیا ہے اور احتیاط سے غور کے بعد غیرجانبدارانہ تفتیش شروع کردی گئی ہے، ابھی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے ،واقعے میں ملوث پولیس اہلکار گواہ کی حیثیت سے تفتیش

میں مدد دے رہاہے ، واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

یورپ سے سے مزید