• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹورل آفنسز پر کراس پارٹی پارلیمانی گروپ کا میٹ پولیس کیخلاف قانونی اقدام

لندن ( جنگ نیوز)پارلیمنٹرینز کا کراس پارٹی گروپ 2016کے یورپی یونین بریگزٹ ریفرنڈم میں الیکٹورل آفنسز پر میٹرو پولیٹن پولیس کے خلاف قانونی اقدام کررہا ہے۔ اس کراس پارٹی گروپ میں لبرل ڈیموکریٹس لیبر اور گرین پارٹی کے ایم پیز شامل ہیں ان کے وکلا نے میٹ پولیس کو لیگل لیٹر جاری کیا ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے میں تاخیر کی وضاحت کرے کہ لیو کمپین سے منسلک انفرادی یا گروپس کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا چاہیے۔ اگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو پھر ایم پیز نے متنبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر پولیس فورس کے جوڈیشل ریویو کیلئے کہیں گے۔ الیکٹورل کمیشن نے جولائی2018 میں ووٹ لیو اور بی لیو کمپینز پر جرمانے عائد کیے تھے ۔ بی لیو کمپین کے بانی ڈیرن گریمس بھی ان میں شامل تھے۔ یہ جرمانے ان پر یہ الزامات ثابت ہونے کے بعد جرمانے عائد کیے گئے تھے کہ انہوں نے ریفرنڈم میں جوائنٹ سپینڈنگز کی جھوٹی رپورٹنگ کرکے الیکٹورل قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔ ایک اور گروپ ویٹرنز فار بریٹن کو بھی ووٹ لیو سے ملنے والے فنڈز کی غلط رپورٹ کرنے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔ گروپ ک وکلا میٹ کمشنر کریسڈا ڈک کو جوڈیشل ایکش سے قبل لیگل لیٹر ڈلیور کیا ہے ۔ جس میں فورس کی انویسٹی گیشن میں تاخیر کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس میں چارجنگ فیصلے میں تاخیر پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے۔ لبرل ڈیموکریٹ کے بریگزٹ ترجمان ٹوم بریک ایم پی نے کہا کہ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں قانونی خلاف ورزی ہوئی اس کی نوعیت کیا تھی یہ بلا تاخیر بتایا جانا چاہیے۔ اس لیگل ایکشن کیلئے فنڈ کے سلسلے میں اپیل پر چند گھنٹوں میں ہی 5000 پونڈ جمع ہو گئے تھے۔
تازہ ترین