• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری نے ایم ایس جناح ہسپتال کے تبادلے کے احکامات کو مسترد کر دیا

لاہور(جنرل رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید کے تبادلے کے حوالے سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے احکامات کو مسترد کر دیا ہے۔لاہور جنرل ہسپتال کے بجٹ اینڈ اکاونٹس آفیسر کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے مالی معاملات اضافی طور پر دیکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حمید کو 23جنوری 2019ء کو ناقص کارکردگی پر ایم ایس جناح ہسپتال کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس پر وہ سروس ٹریبونل سے حکم امتناعی لے آئے اور ساتھ ہی چیف سیکرٹری پنجاب کو ڈاکٹر عاصم حمید کے تبادلے کے حوالے سے ان کی اپیل کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد چیف سیکرٹری نے ڈاکٹر عاصم حمید کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا ڈاکٹر عاصم حمید 25جون کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ بھی ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین