• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوےکوارٹر کھنڈر ،پانی مضر صحت، گیس کی سہولت میسر نہیں :مکین

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد منیر چٹھہ اور مر کزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین ایک بیان میں کہا کہ ریلوےکوارٹر کھنڈرات ،پانی مضر صحت،کالونیوں میں گیس کی سہولت میسر نہیں مگر مرمت کی مد میں کی جانے والی 5فیصد کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلوے کی بہتر حالت کرنے والے ملازمین بد ترین زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں اور کالونیوں میں پینے کے لیے واٹر فلٹر پلانٹ تو درکنار پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں جبکہ گیس کی پائپ لائن جو ریلوے لائنوںکو عبور کر کے شہری آبادی کو گیس کی بنیادی سہولت سے مستفید کررہی ہے ملازمین کو اس تک دسترس حاصل نہیں ۔ ،انہوں نے کہا کہ سی ای او ریلوے سے مطالبہ کیا وہمسافروں اور ریلوے ملازمین کے بچوں کے لیے ریلوے اسٹیشنوں اور کالونیوں میں واٹر فلٹر پلانٹ لگانے کے احکامات جاری کریں۔
تازہ ترین