• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کیلئے اسلام آباد اور بنی گالہ میں دھرنے دیں گے:رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنمائوں خواجہ غلام فرید کوریجہ، کرنل عبدالجبار عباسی، پروفیسر شوکت مغل، مہر مظہر کات، عاشق بزدار، صوفی تاج گوپانگ، ملک خضر حیات ڈیال اور اجالا لنگاہ نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ تو کیا حکومت سب سول سیکرٹریٹ بنانے کیلئے بھی سنجیدہ نہیں۔کہا گیا ہے کہ یکم جولائی کو سب سول سیکرٹریٹ فنکشنل ہو جائے گا مگر ابھی تک اس کے دور دور تک آثار نظر نہیں آتے۔ ابھی تک اس بات کا بھی تعین نہیں ہو سکا کہ سب سول سیکرٹریٹ کہاں بنے گا اور نہ ہی اس مقصد کیلئے تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ یکم جولائی کے آنے میں ابھی چند دن باقی ہیں مگر سب سول سیکرٹریٹ کے رولز تک تیار نہیں ہو سکے اور نہ ہی اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی یا انتظامی اجلاس ہوا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کے وعدے کو ہانے بازیوں کے ذریعے ٹالا جا رہا ہے ۔سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ ہم وسیب کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حکمران نہ صوبہ دیں گے نہ سول سیکرٹریٹ، مسئلے اس وقت حل ہوں گے جب وسیب کے لوگ ان کیلئے مسئلہ بنیں گے، سڑکوں پر آئیں گے، احتجاج کریں گے اور دھرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلا تاخیر صوبہ کمیشن نہ بنایا گیا اور صوبے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو ہم احتجاج کی کال دینے والے ہیں۔ہم صوبہ سرائیکستان کے قیام کیلئے اسلام آباد اور بنی گالہ میں دھرنے دیں گے ۔
تازہ ترین