• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماج دشمن عناصرکیخلاف کریک ڈائون،11افراد گرفتار،اسلحہ،منشیات برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےعثمان ،رضوان،عبدالشکور، سکندر، عابد حسین، شکیل سے 138 لیٹرشراب اور انتظاراحمد سے 120 چرس برآمد کرکےملزمان کو گرفتارکرلیا،پولیس نے مختلف کارروائیوں میں اسد ،عابد اور محمد شعیب ،بشیراحمد کوگرفتار کرکے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پولیس نےجواکھیلتے ہوئے ایک شخص اقبال رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اسلحہ کے زور پر خاتون وزیراں مائی کواغواکرنے پر اللہ بچایا،عبدالغفورو دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔خریداری کے لئے جانے والی کزنو ں کو اغوا کرنے ہر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، تھا نہ جلیل آباد پولیس کو محمد ندیم نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی کزنز امبرین اور آمنہ خریداری کے لئے ڈبل پھاٹک گئی ہوئی تھی کہ اچانک غائب ہوگئیں جس پر انہیں قوی شک ہے کہ علی نامی شخص نے انہیں اغوا کیا ہے جو آمنہ سے فون پر بات کرتا تھا۔سوئی گیس کے غیر قانونی استعمال پر ٹیم کا نشتر روڈ پر گھر میں چھاپہ مارا جہاں حاضر سروس پولیس اہلکار گیس چور کو پکڑنے کی بجائے پولیس ٹاسک فورس کو تھانے لے گیا۔اس حوالےسے ٹاسک فورس تحسین خان کا کہناتھاکہ گیس چوری پکڑنے کےدوران رکاوٹ بننے والا حاضر سروس اہلکار تھانہ حرم گیٹ میں تعینات ہے۔مذکورہ گھریلو میٹر پر ہوٹل کو گیس سپلائی دی جارہی تھی۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکار اور گیس چوری کے خلاف درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔سڑک کے درمیان ریڑھی کھڑی کرکے ٹریفک روانی متاثر کرنے پرایک شخص جاہد حسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔جائیداد خرید کر60لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پرمنور شکیل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔خطرناک ڈرائیونگ پر 7ڈرائیوروں عمران ،شاہد،جعفر،عمران،ثمرعباس،سعید،شہاب الدین، کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالیاں قبضے میں لے لیں۔سوداسلف لینے جانے والی خاتون شکیلہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر 2افراد جنیداورشانی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر ایک شخص عطا محمد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر اجمل سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین