• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس پشاورسرکل کا آپریشن28کنڈے ہٹا دئے گئے

پشاور ( نیوزڈیسک ) ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ورسک 2 سب ڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش کی خصوصی ہدایات پر خالد خان ایس ڈ ی اوکی زیرنگرانی صحبت خان گڑھی اورتیرائی بالا اورملحقہ علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 28سے زائد کنڈوں کو ہٹایا گیا،جبکہ 5افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ،ایس ای پشاورسرکل سمیع اللہ بنگش نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ ،ناظمین اورکونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے۔
تازہ ترین