• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں کمپیوٹر آپریٹرز، جونیئر کلرک اور سٹور کیپرز کی بھرتی پر پابندی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے طے شدہ طریقہ کار پر عملدرآمد نہ کرنے پرہسپتالوں میں کمپیوٹر آپریٹر،جونیئر کلرکس اور سٹور کیپرز کی آسامیوں پر دوبارہ سے بھرتیاں کرنے پر پابندی عائد کردی ہے،محکمہ صحت نے اعلامیہ جاری کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھرتیوں پرسے پابندی ہٹا لی گئی تھی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے آسامیوں پر بھرتی شروع کی تھی جس کیلئے محکمے نے قانون کے تحت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزسے مشاورت کو لازمی قرار دیاتھاتاہم اب محکمے نے نوٹ کیا ہے کہ بجٹ میں منظور شدہ آسامیوں و خالی آسامیوں کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے دوبارہ بھرتی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجوہات کے مطابق کمپیوٹر آپریٹر کی آسامی کو گریڈ 14 سے 16میں اپ گریڈ کرتے ہوئے مطلوبہ اہلیت پر نظرثانی کی گئی ہےیہ آسامی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی عملداری میں ہے جس کیلئے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کمیٹی مقرر کریگا۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں 100جونیئر کلرکوں کو ترقی دی گئی ہےلیکن سٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرٹنڈنٹس دیگر کیڈرز سے تعلق رکھنے والے عملے کو ان آسامیوں پر ایڈجسٹ کررہے ہیں جبکہ انہیں خالی آسامیوں کی صورتحال کا مکمل علم بھی نہیں ہے ، اسی طرح تینوںآسامیوں پر بھرتیاں روک دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
تازہ ترین