• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بدھ کی شام ہونیوالی بارش نے آئیسکو کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ درجنوں علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ عموماً ذرا سی بارش اور تیز ہوا میں متعدد علاقوں کی بجلی چلی جاتی ہے جس کی بحالی میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔ سب ڈویژن جھنڈا سمیت اندرون شہر بجلی کی بوسیدہ تاروں اور نامناسب طریقے سے گھروں کے ساتھ لگائے گئے کھمبوں کے باعث زیادہ مسائل درپیش ہیں۔ آئیسکو ذرائع نے بتایا کہ بند ہونے والے متعدد فیڈرز کو بحال کیا جا رہاہے۔ ادہر دھمیال ٹو کے علاقوں میں فیوز اُڑنے اور بجلی کی ناروا بندش کی شکایات میں اضافہ ہو گیا۔ عوام نے آئیسکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین