• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او راولپنڈی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی سکیورٹی کا جلد جائزہ لینگے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نیو اسلام آباد ائرپورٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے اے ایس ایف، سی اے اے، ائرپورٹ منیجرو دیگر ایجنسیوں اور اسلام آباد پولیس افسروں کے ہمراہ نیو ائرپورٹ کا جلد دورہ کرینگے۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر، ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی، کرنل (ر) محمد شاہد، ڈائریکٹر ایس پی یو میجر ماجد انچارج ائرپورٹ پراجیکٹ، کرنل (ر) زاہد حسین چیف سکیورٹی آفیسر ائرپورٹ، فضل امین اللہ ائرکیڈر سول ایوی ایشن، فیصل شیرازی ا ے پی ایم، اویس جعفری ایس وی ایس اور ڈی ایس پی سپیشل برانچ طاہر انیس نے شرکت کی۔ بعدازاں سی پی او نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ سی ٹی او محمد بن اشرف نے بریفنگ دی۔ سی پی او نے راول و صدر ڈویژن میں کرائم کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی وقوعہ کی صورت میں ایف آئی آر فوری درج کی جائے۔
تازہ ترین