• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹرزکی سکروٹنی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائینگے،صدر نیشنل پریس کلب

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار کی طرف سے لاہور سے آئے سینئر صحافیوں معین اظہر اور راجہ ریاض کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین جرنلسٹ پینل فاروق فیصل خان ،پی ایف یوجے ورکرز کے صدر پرویز شوکت ،سینئر صحافی طاہر راٹھور ،شہریار خان ،فیصل حکیم ،ستار چودھری عبدالرزاق سیال ،وقار ستّی نے شرکت کی،اس موقع پر میڈیا انڈسٹری کے بحران ،ورکرز کی چھانٹیوں اور پریس کلب کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے بتایا کہ سکروٹنی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ چند روز میں ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے، شرکاء نے پریس کلب کے ووٹرز کی جلد از جلد سکروٹنی کرانے پر اتفاق کیا،جرنلسٹ پینل کےچیئرمین فاروق فیصل خان نے کہا سکروٹنی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ٹھوس پیش رفت کی جائے۔انھوں نے صدر پریس کلب اور دیگر شرکاء کو اس بات کا یقین دلایا کہ سکروٹنی کی تائید اور حمائت کی جائے گی تاہم اگر ایک ہفتے میں کوئی پیش رفت نظر نہ آئی تو پریس کلب کے بیڈمنٹن کورٹ میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا، پریس کلب کی بہتری کے لئے ہر مثبت قدم کی حمایت کی جائے گی، جرنلسٹ پینل جڑواں شہروں کے صحافیوں کا مشترکہ سرمایہ ہے اور وہ اپنے تمام دوستوں کے ساتھ اسی پلیٹ فارم سے سرگرمیاں جاری رکھیں گے، انھوں نے دوستوں کو مدعو کرنے اور پر تکلف دعوت پر صدر پریس کلب شکیل قرار کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی ملاقاتیں جاری رکھی جائیں گی ۔
تازہ ترین