• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسرچ اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کا معاملہ پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نصف درجن سے زائد ریسرچ اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کا معاملہ ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، ذرائع کے مطابق وزارت کی طرف سے ان اداروں کے سربراہوں کیلئے ایم پی ون سکیل کا بھجوایا جانے والا فنانس ڈویژن میں ہی پھنس کر رہ گیا ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی ان ریسرچ اداروں کے سربراہوں کیلئے ایم پی ون سکیل تجویز کیا تاکہ ان لوگوں کو بہتر مراعات مل سکیں اور یہ ان اداروں کی بہتری کیلئے زیادہ دلجمعی سے کام کر سکیں اور ان کا ایم پی ون سکیل کا کیس فنانس ڈویژن کو بھجوایا جو وہیں پر پھنس کر رہ گیا، اس حوالے سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے آفس حکام نے تصدیق کی اور کہا کہ فنانس ڈویژن میں ہی ایم پی ون سکیل کا کیس پھنسا ہوا ہے۔
تازہ ترین