• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف آپریشن ، 95کے چالان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن چلنے والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 95 گاڑیوں کے چالا ن کئے ، موٹر رجسٹرنگ اتھارٹیز سہیل صابر اور ملک امجد کی نگرانی میں تین سکوارڈ نے آپریشن میں حصہ لیا اور ڈیڑھ سو گاڑیوں کے چالان چیک کئے جن میں سے 95 گاڑیاں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز پائی گئیں، پانچ لاکھ روپے کی ریکوری متوقع ہے۔ دریں اثنا (آج) جمعرات کو ضلع راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ ہو گا ۔
تازہ ترین