• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو پر تین سو روپے کلو ایڈوانس ٹیکس کا نقصان نہیں ، کاشتکاروں کا دعویٰ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کے پی کے سے تعلق رکھنے والے تمباکو کے کاشتکاروں کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہےکہ تمباکو پر تین سو روپے کلو ایڈوانس ٹیکس سے کاشتکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،بعض لوگ کاشتکاروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ غیر قانونی سگریٹ بنانے والوں کے پپٹ بنے ہوئے ہیں۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمشفق علی خان، شیر رمضان،نذر خان اور عبدالمالک نے کہا کہ ٹیکس پر تین سو روپے فی کلو ٹیکس کے نفاذ سے علاقے کی ترقی میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین