• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی کی قیادت میں وفد کی چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)راجہ فہیم کیانی، صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی قیادت میں کشمیری رہنمائوں کے وفد نے چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور برطانیہ میں موجود کشمیری تنظیموں کی تنازعہ کشمیر کے حوالے سے کارکردگی کے متعلق چیئرمین کو آگاہ کیاگیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، وفد نے ملاقات کے بعد ’’دی پیر اڈائیز آن فائیر‘‘ کتاب بھی سید فخر امام کو پیش کی۔
تازہ ترین