راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے16ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی۔دیگر کارروائی میں 6قمار باز بھی دھر لئے گئے۔ علاوہ ازیںاسلام آباد سی آئی اے پولیس نے تھانہ ترنول میں جو ئے کی بازی الٹ کر 10گرفتار کر لئے۔