• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے بجٹ کے نام پر عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا،وکلاء /سیاسی رہنماء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے وکلاء اور سیاسی رہنمائوں نے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے نام پر غریب عوام کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے اب عوام مجبوراً سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ،نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک عبدالمجید کاکڑ ، پیپلز پارٹی کے عبد الحمید کاکڑ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں غریب عوام کیلئے کچھ بھی نہیں حکومت نے چند صفحوں کی تقریر کے ذریعے عوام کو سبزباغ دکھائے ہیں انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور حکومتی وزراء کیلئے یہ ایک بجٹ ضرور ہوسکتا ہے کیونکہ ان سے صرف ان دوطبقات کو فائدے حاصل ہونگے اور غریب عوام مجبوراً سڑکوں پر نکل آئیں گے حکومتی بجٹ کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ مہنگائی کہاں تک پہنچ گئی ہے اور حکومت نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بجائے دس فیصد ایڈھاک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے لہذا یہ بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔  
تازہ ترین