• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلال احمد کے قاتلوں کو گرفتار کر کےپھانسی دے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے سوشل میڈیا پر ناموس رسالت ﷺو ناموس صحابہؓ کے دفاع کرنے والے نوجوان رہنماء بلال احمد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں علماء ، نوجوانوں ،دینی قوتوں سے تعلق رکھنے والوں کو قتل کیا گیا اور اب تک قاتلوں کو نہ کسی حکومت نے گرفتار کیا اور نہ ہی ان کو پھانسی دی گئی ۔ گزشتہ دنوں بلال احمد کو گھر سے بلا کر شہید کرنا بھی انہی سازشوں کی کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت و صحابہ کرام کے شیدائیوں کو اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ۔اسلام آباد میں نوجوان کاقتل قانون نافذ کرنے والے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اس قتل کے ذمہ دار حکومت اور حکومتی ادارے ہیں جنہوں نے کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی بلال احمد کے قاتلوں کا کوئی کھوج نہیں لگایا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت بلال احمد کے قاتلوں کو گرفتار اور سرعام پھانسی دے۔
تازہ ترین