• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کے دستورمیں انتخابات کے لیےپینل کاکوئی طریقہ نہیں ،مولانا عبدالخالق

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی کنوینر مولاناعبدالخالق مری،صوبائی معاونین حافظ زین الدین خیرخواہ،محمدسلیم ناصر،مولاناخورشیداحمداوررحیم الدین ایڈووکیٹ نے ضلعی دفترمیں یونٹوں کے کنوینروں کو دعوت نامے فراہم کرنے کے موقع پر نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23جون اتوارکوجامعہ امدادیہ سریاب میں جمعیت ضلع کوئٹہ کے انتخابات ہوں گے جس میں مجلس عمومی کے ارکان خفیہ رائے شماری سے آئندہ پانچ سال کے لئے امیراورجنرل سیکرٹری کاانتخاب کریں گے،انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے دستورمیں پینل کاکوئی طریقہ نہیں ہے گزشتہ روزبعض اخبارات میں صوبائی وضلعی انتخابات میںبعض رہنماؤں کے نام کا ذکرکرکے یہ تاثر دیا گیاتھاکہ ان کے درمیان مقابلہ ہے،الیکشن سے پہلے اس طرح کاکوئی تصورنہیں ہوتا انتخابی اجلاس میں تمام ارکان کودستوری حق حاصل ہے کہ وہ جس کانام تجویز کریںاورزیادہ رائے لینے والے منتخب ہوتے ہیں انہوںنے کہاکہ 30جون کوجامعہ امدادیہ سرباب میں صوبائی انتخابات ہوں گے جس میں بھی آئندہ پانچ سال کے لئے مجلس عمومی کے معززارکان امیر اورجنرل سیکرٹری کاانتخاب کریں گے،انہوںنے کہاکہ ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹوں کے کنوینروں کودعوت نامے فراہم کئے گئے ہیں جن ارکان کودعوت نامے نہیں ملے ہیں وہ صوبائی کنوینرسے رابطہ کریں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں سینٹرمولاناعطاء الرحمن کی جانب سے عمران خان سے معافی مانگنے کامطالبہ کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہیں۔انہوں نےکہاکہ مولاناعطاء الرحمن نے بجافرمایاکہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں انہیں دین کے بارے میں معلومات نہیں توپھربولنے کی کیاضرورت ہے،حکومتی ارکان کی جانب سے عمران خان کادفاع کرنااس سے بڑاجرم ہے۔ 
تازہ ترین