• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کے ملازمین کابونس نہ ملنے پردھرنا، وزراء کی یقین دہانی پراحتجاج ختم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے ملازمین نے سالانہ بونس نہ ملنے پر بجٹ اجلاس کے موقع پر احتجاج کیا اور اسمبلی کی تالہ بندی کرکے دھرنا دیا، تاہم صوبائی وزراء سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کردیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ظفر رند کی قیادت میں اسمبلی ملازمین نے بونس نہ دئیے جانے کے خلاف بدھ کو اسمبلی کے احاطے میں احتجاجی دھرنا اور اسمبلی کی تالہ بندی کردی ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے ملازمین کو گزشتہ 40سال سے بجٹ سیشن میں ایک تنخواہ بطور بونس دی جاتی ہے تاہم اس سال بونس ریلیز نہیں کیاگیا ہے جس کے نتیجے میں ملازمین اپنے جائز حق کے لئے اسمبلی کی تالہ بند ی کررہے ہیں۔ بعدازاں صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی اور میر اسد اللہ بلوچ نےمظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں بونس ریلیز کروانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد اسمبلی ملازمین نے احتجاج ختم کردیا ۔
تازہ ترین