• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوامی عدالت میں اپنا مقدمہ بری طرح ہار چکیں ،بابر یوسفزئی

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ مخالفین کے چیخنے اور چلانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نئے پاکستان کا سفر اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ ملک کو بیرونی قرضوں میں ڈوبانے کی اصل ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہیں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی سندھ حکومت کی 11سالہ کارکردگی کا حساب دے پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کو اپنی سندھ حکومت کی کارکردگی کا حساب دے ملک کے عوام وزیر اعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ ملک کو ترقی کی پٹری پر چڑھانے میں ملک کا بچہ بچہ عمران خان کے قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے تیار ہے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوامی عدالت میں بھی اپنا مقدمہ بری طرح ہار چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی تباہی کی ذ مہ دار صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ہے۔ایک طرف تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں تو دوسری جانب حکومت سندھ نے کراچی کے عوام کو پانی کے لئے ترسایا ہوا ہے۔پیپلز پارٹی کا نا اہل ٹولہ 11سال صوبے میں حکومت کرنے کے باوجود بھی کراچی شہر میں پانی کا مسئلہ تک حل نہیں کر سکے۔کے فور منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی سندھ حکومت ہے جس میں ابھی تک اپنے حصے کا فنڈ منصوبے کے لئے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بلاول اور مریم اپنے اپنے ابو کی کرپشن بچانے کے لئے ایک ہوئے ہیں دونوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ کس طرح این آر او لیا جائے۔ 
تازہ ترین