• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر‘کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سسٹم کا آغاز

کوئٹہ (این این آئی) گوادر میں کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سسٹم کا آغاز کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر میں زمین کا تمام ریکارڈکمپیوٹرائزڈ کر نے کے کا م کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم دفتر نے ایک ہفتے میں گوادر شہر کا تمام ریکارڈ کمپیوٹر میں اسکین کر نے کا کام مکمل کرلیا جبکہ چھ ماہ کے عرصے میں پورے گوادر ضلع کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا ، اس منصوبے سے زمینوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں شفافیت اور آسانی پیدا ہوگی ، واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے کچھ عرصہ قبل ایک کمپنی سے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کے حوالے سے معاہد ہ کیا تھا ۔
تازہ ترین