• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے زیر اہتما م کل شمولیتی اجتماع ہوگا

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان اخلاق بازئی کے مطابق پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام جمعہ21جون کو 4بجے مسلم ٹائون مشرقی بائی پاس حاجی عبدالرحیم عرف حاجی کو کو خلجی کی رہائش گاہ پر اہم شمولیتی اجتماع ہوگا،جس میں خلجی قوم کے سرکردہ رہنماء حاجی عبدالرحیم عرف حاجی کو کو خلجی،ڈاکٹر محمد اسحاق،خان محمد،گلاب خان خلجی،محمد علی نورزئی،محمد طاہر ،انار گل توخئی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ،اجتماع سے پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی،ضلعی عہدیداران،پارلیمانی ومرکزی مشران خصوصی خطاب کرینگے دریں اثناء بیان میں 3جولائی کو ضلعی کنونشن ،حلف برداری تقریب کے انتظامات،یونٹوں کے دوروں کے شیڈول ودیگر امور کے حوالے سے ضلعی کابینہ،یونٹ صدور وجنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس آج چار بجے باچا خان مرکز میں ہوگا۔
تازہ ترین