آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی: خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، 2 افراد اندھی گولی کا شکار

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، محمود آباد میں خاتون جبکہ ملیر میں لڑکا اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

کورنگی کے علاقے 51 سی میں واقع ایک گھر کے اندر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

خاتون کی لاش کی شناخت افشاں زوجہ انصار کے نام سے ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

زخمی خاتون کی شناخت حسینہ بی بی ولد شبیر کے نام سے ہوئی ہے، زخمی حسینہ بی بی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملیر 15 کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا، زخمی احسن ولد اللہ دتا کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید