• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان: دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافہ، کئی دیہات متاثر

خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دریائے سندھ کے پانی کے بہاؤ میں اضافے سے کچے کے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

کئی بستیوں کے مکینوں نے دریائے سندھ کے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث کٹاؤ کی وجہ سے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ سے رمک تک دریائے سندھ کے ساتھ تقریباً 70 کلومیٹر پر پھیلا ہوا علاقہ کچے پر مشتمل ہے۔

گزشتہ چند روز سے دریائے سندھ کے پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے کٹاؤ جاری ہے، کئی بستیوں کے مکینوں نے محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے۔

کٹاؤ کی وجہ سے زمینیں دریا برد، کھڑی فصلیں زیرِ آب ہو گئیں جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ روز تحصیل ناظم عمر امین خان اور انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں جاکر نقصانات کا جائزہ لیا۔

کچے کے یہ علاقے ہر سال فلڈ سیزن میں متاثر ہوتے ہیں، حکومت نے مستقل خفاظتی بند کی تعمیر کا اعلان تو کیا ہے مگر منصوبہ کب شروع اور کب مکمل ہوگا، اس کے بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

تازہ ترین