آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کو پاک بھارت میچ کے حوالے سے اگر سرفراز احمد کو ہدایات دینی تھیں تو سر عام دینے کی بجائے فون کرکے دے دیتے۔



یاد رہے کہ 16 جون کو ورلڈ کپ کے سب سے اہم پاک بھارت میچ سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر کپتان سرفراز احمد کو جیت کیلئے مشورے دیئے تھے۔

انہوں نے اپنےٹوئٹ میں کہا تھا کہ’ وہ آج اسپیشلسٹ بلے بازوں اور بالرز کو کھلا ئیں، پاکستان کو ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے‘۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے جیو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد پر بلاوجہ کا پریشر آگیا ، پھر بات نہ ماننے کی وجہ سے تنقید بھی ہوئی۔

نجم سیٹحی نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر ہرکوئی دُکھی ہےلیکن حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ ٹیم کو خاص سپورٹ نہیں کررہی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کی وجہ سے ٹیم کے کپتان، کوچ اور پلیئرز سب عدم تحفظی کا شکار ہیں، ہر کسی کو یہ ڈر ہے کہ وہ رہے گا یا نہیں، مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیم کو متحد رکھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں