آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہے، غذر میں ہلکی برف باری ہوئی، جبکہ آزاد کشمیر کی تحصیل سماہنی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گرد و نواح میں بارش ہوئی ہے، جس کے بعد ہرنائی کے نواحی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

ہرنائی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے بعد نواحی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی صورت حال ہے۔

بارش کےبعد ہرنائی کےعلاقے زندہ پیر میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

ڈی سی ہرنائی عظیم دمڑ نے ہرنائی تا پنجاب شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لیے مشینری بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے، جبکہ تربت میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک ہے، شہر میں آج صبح 8 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صوبے کے مختلف مشرقی اور جنوبی شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے، ادھر تربت اورنواحی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔

تربت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسلسل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں