آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات14؍ ذیقعد1440ھ18؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے جس کی وجہ سے تربت، گوادر اور پنجگور شدید متاثر ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کی موسم گرمامیں بجلی کی ضرورت 150 میگا واٹ ہے، تینوں اضلاع کو آج کل ایران سے محض تقریبا 40 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں اضلاع کو ایران سے معاہدے کے تحت 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنا ہوتی ہے، جبکہ شارٹ فال کےباعث مکران ڈویژن میں یومیہ 12سے18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں